5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع

بدھ 1 مئی 2024 17:20

5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) حکومت نے ٹیکس نادہنگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بلاک کرنا شروع کردیں۔اعلامیے کے مطابق ان افراد کی آمدن ٹیکس دینے والوں کی کیٹیگری میں آتی ہے تاہم اس کے باوجود وہ ٹیکس نہیں ادا کرتے، ایسے افراد کے نام بھی مشتہر کردیے گئے ہیں۔

ان ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈرجاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز 15 مئی تک عمل درآمد رپورٹ جمع کرائیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ 6 ہزار671 ٹیکس نادہندگان کے نام رجسٹر موبائل ٹیلی فون بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ ان افراد کے فون بند کر کے 15مئی تک ایف بی آر کو اطلاع فراہم کی جائے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ تمام افراد 2023 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر کے اپنی موبائل فون سروسز بحال کرائیں۔ایف بی آر کی طرف سے 8 ہزار 737صفحات پر مشتمل ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آڈرجاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق موبائل فون ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بعد ایف بی آر یا ایف بی آر کے متعلقہ دفتر کے کہنے پر ایکٹو ہوں گے، ان افراد کے نام فوری طور پر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ڈال دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں