پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے پیشہ ور موسیقاروں اور فنکاروں کی نگرانی میں منعقد ہونے والی موسیقی اور آرٹس کی کلاسوں میں رجسٹریشن شروع کر دی

اتوار 12 مئی 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے پیشہ ور موسیقاروں اور فنکاروں کی نگرانی میں منعقد ہونے والی موسیقی اور آرٹس کی کلاسوں میں رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ اتوار کوپی این سی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ موسیقی اور آرٹ کی کلاسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ہر عمر کے فن اور موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کو ماہر اساتذہ کی مدد سے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

عہدیدار نے کہا کہ خواہشمند سیکھنے والے ایک نئی مہارت حاصل کریں گے، اپنے شوق کو پروان چڑھائیں گے اور پی این سی اے کی متحرک آرٹس کمیونٹی کا حصہ بنیں گے۔موسیقی اور آرٹ کی کلاسز کا اہتمام مختلف کیٹیگریز میں کیا جائے گا جن میں گٹار، کی بورڈ، سنگنگ، ہارمونیم، وائلن، ڈرائنگ اور پینٹنگ، کیلیگرافی اور ایکٹنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

موسیقی اور آرٹ کی کلاسیں ہر عمر کے سیکھنے والوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جن میں ابتدائی اور پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں۔

تجربہ کار اساتذہ ہر قدم پر سیکھنے والوں کی رہنمائی کریں گے۔شیڈول کے مطابق منگل اور جمعرات کو اداکاری اور گٹار کی کلاسز جبکہ وائلن اور ڈرائنگ اور پینٹنگ کی کلاسز بدھ اور جمعرات کو ہوں گی۔ گائیکی/ ہارمونیم اور خطاطی کی کلاسیں پیر اور جمعہ کو ہوں گی۔کورسز کی رجسٹریشن فیس روپے ہوگی۔کورسز کی تفصیلات 0333-7848443 (میوزک کلاس) اور 0332-8230501 (آرٹ کلاس) کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں