وزیراعظم سے ملک احمد ڈیہڑ کے بھائی کی ملاقات ، سیاسی امورپر گفتگو

پیر 13 مئی 2024 22:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی نور حسین ڈیہڑ نے سوموار کے روز سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کے مسائل، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔اس سے قبل مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین شہر نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور چیئرمین سینٹ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔

وفد کی قیادت سحرش رمضان تھہیم ،سابق ایم پی اے میاں جہانگیر بھٹہ ،ملک شاہ رخ اور مولانا میاں سعد خلیل نے کی۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطوروزیراعظم وسیب کیلئے جو ترقیاتی کام ادھورے چھوڑے تھے وہ اب پورے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب باالخصوص ملتان میں بیتحاشا مسائل ہیں لیکن یہاں کی عوام کو یقین ہے کہ وہ مسائل صرف ہم حل کر سکتے ہیں،ہمارا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ ہم خطے کی ترقی چاہتے ہیں اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وسیب کی عوام کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہم سے محبت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ جو نہیں چاہتے کہ ملک مضبوط ہو اور معاشی مسائل سے نجات ملے،ایسے عناصر افرا تفری پھیلا کر ملک کے حالات بگاڑنا چاہتے ہیں اور ایسے لوگوں کو سیاسی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے ملک کی اور وسیب کی خدمت کرنے آئے ہیں اور خدمت کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں