رانا مشہود احمد خان سے ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ندیم مجتبیٰ کی ملاقات

منگل 14 مئی 2024 17:35

رانا مشہود احمد خان  سے ڈاکٹر محمد نظام الدین اور  ندیم مجتبیٰ  کی  ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے جامعہ گجرات کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین اور آئی سی ایم اے ڈیجیٹل کے سی ای او ندیم مجتبیٰ کے ساتھ ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کی طرف سے تعلیمی ایمرجنسی کے حالیہ اعلان سمیت تعلیم کے اہم مسائل کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے لئے نصاب میں بہتری اور تکنیکی تربیت کے پہلوؤں کے انضمام کے لئے اختراعی طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ تعلیمی ایمرجنسی کی فوری ضرورت اور تعلیمی شعبے میں نظام کےچیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد نظام الدین نے تعلیمی شعبے میں اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر ملازمت میں مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیمی نصاب میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے طلباکو عملی مہارتوں اور قابلیت سے آراستہ کرنے میں یونیورسٹیوں کے اہم کردار پر زور دیا جو ان کے ملازمت کے مواقع میں اضافہ کرتے ہیں اور قومی ترقی کے اہداف میں حصہ ڈالتے ہیں۔ ندیم مجتبیٰ نے تعلیمی پالیسیوں اور نصاب کے ڈیزائن کی تشکیل میں صنعتی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کو نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تعلیمی پروگرام صنعت کے تقاضوں کے مطابق ہوں اور طلباء میں جدت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دیں۔

شرکاء نے تعلیمی ایمرجنسی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی، جن میں معیاری تعلیم تک رسائی، اساتذہ کی تربیت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات شامل ہیں۔چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے پاکستان میں تعلیم کے معیار اور مطابقت کو بڑھانے والے اقدامات کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی ایمرجنسی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور ہر پاکستانی کی معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق اور تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے قابل عمل سفارشات تیار کرنے کے لئے جاری تعاون اور مکالمے کے عزم ظاہر کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں