ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان عوامی ڈاکٹر عنایت کے گھر جاکر بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

منگل 14 مئی 2024 22:42

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنایت کے گھر گئے اور ان کے بھائی کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کی-ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی-ڈاکٹر عنایت نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ نے آپ جیسے نظریاتی کارکن کو پہلے سینیٹر اور پھر ڈپٹی چیئرمین سینٹ بنا کر ایک نء سوچ کی بنیاد رکھ دی ہے جس پر آپ کی جماعت اور بالخصوص میاں محمد نوازشریف ، میاں محمد شہبازشریف اور پوری قیادت مبارکباد کی مستحق ہی-ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے ڈاکٹر عنایت کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری کوشش کرونگا کہ آپ جیسے بزرگوں کی رہنمائی اور تجربے سے سیکھتے ہوئے بلوچستان کو درپیش تمام مسائل کو ایوان بالا میں اجاگر بھی کروں ، ان پر نتیجہ خیز کام بھی کروں اور اپنا پورا کردار ادا کروں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں