بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 14 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب نے اپنے 10گواہ ترک کردیئے ۔

(جاری ہے)

نیب سپیشل پراسکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے 59 میں سے 39 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں جبکہ نیب کے 10گواہوں کو ترک کر دیا گیا ہے، مزید چھ سے آٹھ گواہوں کے بیانات ہونے ہیں،کیس اگر حتمی مرحلے میں ہو تو ضمانت کی بجائے ٹرائل کورٹ کو ڈائریکشن دی جاتی ہے کہ وہ کیس کا جلد فیصلہ کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے دلائل دیے کہ وہ رقم حکومت پاکستان کو ملنی چاہئے تھی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں