پاکستان میں قزاخستان کے سفیر کا نسٹ کا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

بدھ 15 مئی 2024 11:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرژان کِستافن نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ریکٹر جاوید محمود بخاری کے ساتھ ملاقات کی۔ سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نسٹ کی طرف سے ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی جس میں یونیورسٹی کے شعبوں، جاری اقدامات اور قابل ذکر کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

قزاخستان کے سفیر نے کہا کہ قزاخستان اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے خاص طور پردونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ سفیر نے قزاخستان کی معروف تکنیکی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔

(جاری ہے)

نسٹ کے ریکٹر جاوید محمود بخاری نےقزاخستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور نسٹ کے باہمی دوروں کی دعوت دی۔

یونیورسٹی کے دورے کے دوران سفیر نے نسٹ کے نیشنل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں اختراعی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جہاں روبوٹکس، ایگرو انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں شاندار سٹارٹ اپس کی نمائش کی گئی۔ دورے کے اختتام پر فریقین نے نسٹ اور قزاخستان میں یونیورسٹیوں کے درمیان آئندہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا، جس سے تعلیمی تبادلے اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں