وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو انتظامی انصاف ان کی دہلیز پر پہنچا نے کے لئے کوشاں ہے،اعجازاحمد قر یشی کا ایشین امبڈسمین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب

بدھ 15 مئی 2024 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہےکہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو انتظامی انصاف ان کی دہلیز پر پہنچا نے کی کوششوں میں مصروف ہے،مزید دفا تر کا قیام اور انفا رمیشن ٹیکنا لو جی کا استعمال عوامی آ گہی میں اضا فے کے لئے مفید ثا بت ہو سکتا ہے۔ وہ گز شتہ روز ایشین امبڈسمین ایسوسی ایشن (اے او اے) کے تحت محتسب کے اداروں کے با رے میں عوامی آ گا ہی کے حوا لے سے ویبینار کے افتتا حی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔

اے او اے ایشیا میں 47 ممبران پر مشتمل محتسبین کی ایک غیر سیا سی اور اس شعبے کے ماہرین پر مشتمل تنظیم ہے، جس کا مستقل سیکر ٹیر یٹ، وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ اسلام آباد میں واقع ہے۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قریشی جو اے او اے کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے و یبینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بڑے پیمانے پر عوامی آ گا ہی محتسب کے کا میاب اداروں کی کلید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دور دراز اور پسما ندہ علا قوں کے عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے محتسب کے اداروں کے با رے میں ایک بھر پور، توانا اور مر بوط آگاہی مہم چلا ئی جا رہی ہے۔ وفاقی محتسب نے مز ید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوا می اداروں کی جا نب سے تمام رکن مما لک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ سٹیک ہو لڈرز کے تعاون سے محتسب کے اداروں کے بارے میں آگاہی کے لئے قو می سطح پر ایسے اقدا مات اٹھا ئیں جن سے عام آ دمی مستفید ہو سکے۔

سینیٹر مشا ہد حسین سید نے پیشہ ورانہ نقطہ نظر سے عوامی آ گا ہی میں اضا فے کے مختلف طریقوں نیز سرکاری اداروں کی انتظا می زیا دتیوں اور بدانتظا میوں کے شکار عوام کی فو ری داد رسی کے حوا لے سے لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے مز ید دفا تر کا قیام اور انفا رمیشن ٹیکنا لو جی کا استعمال عوامی آ گہی میں اضا فے کے لئے بہت مفید ثا بت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے میڈیا اور صحا فی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ محتسبین کے پیغام اور مقا صد کو عام آ دمی تک پہنچانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر ے تا کہ عوام میں اپنے حقو ق و فرا ئض با رے آ گا ہی پیدا کی جا سکے۔ ویبینار میں آذر با ئیجان، بینن، چین، ہا نگ کانگ، انڈ ونیشیا، ایران، مرا کش، تاتارستان، تھا ئی لینڈ اور تر کیہ کے علا وہ پا کستان کے صو با ئی اور وفاقی محتسبین نیز علا قا ئی دفا تر کے 60 سے زیا دہ نما ئند وں نے آن لا ئن شر کت کی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں