بجلی کی پیداوارکے حوالہ سے ایوان کواعتمادمیں لیاجائے، عمرایوب خان

بدھ 15 مئی 2024 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب خان نے کہاہے کہ بجلی کی پیداوارکے حوالہ سے صورتحال کے بارے میں ایوان کواعتمادمیں لیاجائے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ کل وزیر قانون نے بجلی کی صورتحال کے بارے میں جوبیان دیاتھا وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اس لئے ہورہی ہے کیونکہ ملک میں بجلی کی چوری ہورہی ہے،8900 فیڈرز میں صرف 20 فیصد فیڈرز پرنقصانات ہورہے ہیں،لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ اسلئے ہے کہ بجلی بنانے والے اداروں کو پیسے ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آرایف او اوردیگرذرائع سے بجلی کی پیداوارکے حوالہ سے ایوان اورعوام کو حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہیے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں