ہم ڈیری پیداوار کے ذریعے ہی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا سکتے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی

بدھ 15 مئی 2024 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن، استحکام اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، ہم ڈیری پیداوار کے ذریعے ہی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سی ایف او تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت صوبوں کا حصہ نکال کر کر وفاقی آمدن 7 ہزار ارب ہے، وفاق کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 8 ہزار ارب درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹیکس ریونیو اور برآمدات آئندہ 5 سالوں میں دگنا کرنا ہوں گی، پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ،9 فیصد کی معاشی نمو حاصل کی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیری مصنوعات پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن کہیں نام نہیں، ہم ڈیری پیداوار کے ذریعے ہی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں