قومی اسمبلی ،حکومتی رکن اسمبلی حنیف عباسی ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہم

بدھ 15 مئی 2024 18:41

قومی اسمبلی ،حکومتی رکن اسمبلی حنیف عباسی ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) قومی اسمبلی میں حکومتی رکن اسمبلی حنیف عباسی ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزرا کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹسز موخر کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس دور ان حنیف عباسی وزرا کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے اور کہاکہ ہم ہر جگہ ایک ہی بات کرتے ہیں پارلیمنٹ سپریم ہے، ہمارے وزرا کہاں ہیں، یہ وقت پر نہیں آئیں گے تو کس کو روداد سنائیں گی ۔ڈپٹی اسپیکر نے جواب دیاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہے اس لئے سارے وزرا مصروف ہیں۔ حنیف عباسی نے کہاکہ یہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں صرف تقریر کرنے کے لئے نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں