آئیسکو نے تمام آپریشن سرکلز میں منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 15 مئی 2024 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے تمام آپریشن سرکلز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ان کھلی کچہریوں کے ذریعے صارفین بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین سروسز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان آئیسکو کےبدھ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد سرکل(بمقام مین مارگلہ روڈE-11 بلمقابل مارگلہ گرینڈ مارکی، اسلام آباد)، راولپنڈی سٹی سرکل( بمقام الحمید شادی ہال، سید پور روڈ ، راولپنڈی)، راولپنڈی کینٹ سرکل(بمقام آئیسکو سب ڈویژن جاتلی)، اٹک سرکل( بمقام آئیسکو آپریشن ڈویژن اٹک)، جہلم سرکل(بمقام آئیسکو آپریشن سب ڈویژن بیول، گوجر خان) اور چکوال سرکل(132KVگرڈ اسٹیشن، بلمقابل حفیظ پیٹرولیم آئیسکو سب ڈویژن بھگوال) کے ایس ایز کل 16مئی صبح 10 بجے سے دن 12 بجے تک کھلی کچہری لگائیں گے اور صارفین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان منعقدکی جانے والی کھلی کچہریوں کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ آئیسکو ریجن کے صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل / تجاویز کے اندراج کے لئے ان کھلی کچہریوں میں بھر پور شرکت کریں۔صارفین مزید معلومات کے لئے دفتری اوقات کار کے دوران اسلام آباد سرکل کے فون نمبر 9260194-051، راولپنڈی سٹی سرکل فون نمبر9292675-051 ، راولپنڈی کینٹ سرکل فون نمبر9293048-051 ، اٹک سرکل فون نمبر4950343-051، جہلم سرکل فون نمبر 920276-0544 اور چکوال سرکل فون نمبر 668500-0543 پر رابطہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں