اسلام آباد پولیس میں افسران کے تبادلے ، چارزونز کے ایس پیز تبدیل

بدھ 15 مئی 2024 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد پولیس میں تیرہ افسران کے تبادلے کر دیئے گئے، چارزونز کے ایس پیز بھی تبدیل ہو گئے۔ محمد اقبال کو ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر سے ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹگیشن مسعود بنگش کو بھی تبدیل کرکے اے آئی جی جنرل لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ارسلان شعیب اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سے ایس پی صدر زون،ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کو بھی ہٹا کر ایس پی لاء اینڈ آرڈر ،اے آئی جی جنرل حسن جہانگیر وٹو تبدیل ہو کر ایس ایس پی انوسٹگیشن،ایس پی انڈسٹریل ایریا خان زیب کو ایس پی سٹی زون جبکہ ایس پی سٹی عبدالعلیم اپنے عہدے سے فارغ ، انہیں سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایس پی ظہیر احمد کو ایس پی ہیڈ کوارٹر سے پی ایم ہائوس تعینات کیا گیا ہے۔

اے آئی جی عنایت علی شاہ کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ اے ایس پی شہزاد اکبر کو ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا تعینات کر دیا گیا ۔ ایس پی حاکم خان ڈولفن سے ایس پی ہیڈ کوارٹر اور کاظم نقوی کو ایس پی صدر زون سے ایس پی ڈولفن تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں