وفاقی وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

بدھ 15 مئی 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی' چوہدری سالک حسین پاکستانی عازمین حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ہفتہ طویل دورے کے دوران، وفاقی وزیرسعودی عرب میں پاکستان حج مشن کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے لیے انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل بریفنگ دیں گے۔

وفاقی وزیر سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق فوازان الربیعہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں آئندہ حج کی جاری تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔مزید برآں، وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی' وزارت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر ان پاکستانی عازمین حج کے تاثرات کا بھی جائزہ لیں گے جو پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ھیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں