این ڈی ایم اے ، این ای او سی کی جانب سے مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی

بدھ 15 مئی 2024 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) این ڈی ایم اے ، این ای او سی کی جانب سے مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیش گوئی کے مطابق سندھ کے اضلاع عمر کوٹ،تھرپارکر، ٹندوآلہ یار، مٹیار ی اور سانگھر جبکہ بنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔ ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

15تا30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے جس کے باعث ہیٹ ویو کا پہلا سپیل/سلسلہ متوقع ہے،پہلا سپیل 2تا 3 دن پر محیط ہو گا جبکہ مئی کے آخر میں دوسرا سپیل/ سلسلہ 4تا5 دن جاری رہے گا۔جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث جون کے پہلے دس دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا سپیل/سلسلہ متوقع ہے جو تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، خیرپورکو متاثر کرے گا۔ تیسرا سپیل 3 تا5 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں