چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج کو مبارکباد

بدھ 15 مئی 2024 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کامیاب تجربہ خطہ کے امن اور طاقت کے توازن کیلئے اہم ہے اور وطن عزیز کی دفاعی صلاحیت میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ وارانہ مہارت، قابلیت اور دفاع وطن کے لئے ان کے عزم کا اظہار ہے۔ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان نے بھی فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز اور مسلح افواج کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم ناقابل تسخیر دفاع کی جانب اہم پیش قدمی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج پر فخر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں