تحفظ ماحولیات ایجنسی کاپلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف آپریشن ، 2 دوکانداروں پرجرمانہ

بدھ 15 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) تحفظ ماحولیات ایجنسی (ای پی اے)ےپلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دوکانداروں پر نوٹسز جاری کر دیئے ، دو دوکانداروں پرایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ای پی اے حکام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر ای پی اے ٹیموں نے اسلام آباد کی شمیم کالونی میں کارروائی عمل میں لائی ہے ۔ ای پی اے ٹیموں نے مجموعی طور پر 350 کلوگرام پلا سٹک بیگز ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک بیگز بنانے والے دو یونٹ بھی پکڑلئے ہیں ۔کارروائیوں کے دوران پانچ دوکانداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ دو دوکانداروں پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں