ملکی سرحدوں کی حفاظت اور قربانیاں دینے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ،فیصل واوڈا

بدھ 15 مئی 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیاجائے ، کچھ سیاستدان بھی اداروں کو نشانہ بنانے میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ  ان اداروں کونشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چائیےجوسرحدوں کی حفاظت اور ملک وقوم کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ان کی وجہ سےہم بچےہوئےہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیاجارہاہے ، اگر اس حوالے سے شواہد ہیں تو پیش کریں ،ہم ساتھ کھڑے ہونگے، اگر شواہد نہیں ہیں تو پھریہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں