ٹی وی چینلز پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ بارےچلی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن

جمعرات 16 مئی 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزارت توانائی پاور ڈویژن نے مختلف ٹی وی چینلز پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ بارے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے لہذا میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں