واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

جمعرات 16 مئی 2024 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار700 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 64 ہزار400 کیوسک اور اخراج 64 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد73 ہزار600 کیوسک اور اخراج 73 ہزار600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار700 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 13 ہزار400 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1470.57 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.865 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1174.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.820 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں