علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے رجسٹرڈ طلبہ کی انرولمنٹ میں 30مئی تک توسیع کردی

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز(بی اے/بی کام)، بی بی اے، بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامزکے رجسٹرڈ طلبہ کی انرولمنٹ میں 30مئی تک توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پہلے سے داخل(جاری طلبہ)کو سہولت فراہم کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ بوجہ مجبوری بروقت فیس جمع نہ کرانے والے طلبہ کو چانس دینے کا مقصد اُن کا سمسٹر ضائع ہونے سے بچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے طلبہ کی ضرورتوں سے باخبر ہیں، اُن کا خیال رکھنا اور انہیں سہولت فراہم کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی پر طلباء و طالبات کا اعتماد پختہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کے داخلوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں