وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

جمعرات 16 مئی 2024 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 235 سے کم ہو کر 216 پولن فی مکعب ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 118 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 06، گھاس کے 05 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 81 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں