وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سلامتی اور بحر ہند کے خطے میں پاکستان نیوی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معززین نے بحری معیشت کے امکانات اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کے لئے اس کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔بعد ازاں وفاقی وزیر کو پاکستان کے بحری چیلنجز، مواقع اور مستقبل میں اقتصادی ترقی کے لئے اس اہم شعبے کی آگاہی اور ترقی کے لئے پاک بحریہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں