اسلام آباد پولیس نے ’’نشہ اب نہیں ‘‘تحریک کے تحت 8 منشیات فروش گرفتار

قبضہ سے ہیر وئن اور آئس برآمدکرکے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرلئے گئے

جمعہ 17 مئی 2024 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے ’’نشہ اب نہیں ‘‘تحریک کے تحت 8 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے ہیر وئن اور آئس برآمدکرکے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی’’ نشہ اب نہیں‘‘ تحریک جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن08 منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ کوہسار پولیس نے تین ملزمان ریا ض، نو ازش اور اسامہ شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,050گر ام ہیروئن اور 15بو تلیں شراب برآمد کرلی، تھا نہ سنبل پولیس نے ملزم فہد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 40گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ کر پا پولیس نے دو ملزمان وقاص اور محمد وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 112گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 530گر ام ہیر وئن اور 100گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھانہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم حیات الر حمن کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 625گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ''پکار''15- یا "آئی سی ٹی "15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں