پاکستان ایکسپریس کو چک جھمرہ ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ کے لئے سٹاپ کرنے کی اجازت

جمعہ 17 مئی 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی براستہ حافظ آباد،سانگلہ ہل،فیصل آباد، کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس (45Up,46Dn)کو چک جھمرہ ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ کے لئے سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو یہ سہولت عارضی بنیادوں پر 3 ماہ کے لیے حاصل ہوگی۔اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں