سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے گھانا کے فارن سروس انسٹیٹیوٹ کے کوآرڈینیٹنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے گھانا کے فارن سروس انسٹیٹیوٹ کے کوآرڈینیٹنگ ڈائریکٹر اکوا سیکیوا آہینکورا نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان اور گھانا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سفارتی تربیتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں