مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 11:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ٹیموں نے بروقت اقدامات کرکے آگ پر قابو پایا۔ ترجمان سی ڈی اے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق 150 سے زائد اہلکاروں نے فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لینے والوں کو شاباش دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں