ٹینکر مافیا کے ذریعہ پا نی کی فروخت روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 18 مئی 2024 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (جناح گارڑن) کے رہائشیوں نے سپلائی کی بجائے پانی کی ٹینکر مافیا کے ذریعہ فروخت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جناح گارڈن کے رہائشیوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جناح گارڑن کی مینجمنٹ کمیٹی ( ایم سی) ہر گھر سے پانی و صفائی کی مد میں ماہانہ 15 سو روپے وصول کرتی ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ سے رہائشیوں کو طے شدہ مقدار میں پانی سپلائی نہیں کر رہی، گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے جسکی بڑی وجہ ایم سی کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کو پانی کی فروخت ہے۔

رہائشیوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور پرائیویٹ ٹینکر مافیا کو سوسائٹی سے پانی کی فروخت بند کرائی جائے کیونکہ یہ پانی ٹینکرز میں بھر کر جناح گارڑن کے رہائشیوں کو نہایت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ رہائشیوں کو وضو کیلئے بھی پانی میسر نہیں کیا جا رہا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں