وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوشہرہ کے تھانہ اضاخیل کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل نور اللہ کو خراج عقیدت

اتوار 19 مئی 2024 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشہرہ کے تھانہ اضاخیل کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل نور اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کانسٹیبل نور اللہ نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا،خیبرپختونخوا پولیس کے کانسٹیبل نور اللہ کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادرسپوت شہید کانسٹیبل نور اللہ پر ناز ہے۔خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہ کر بہادری کی تاریخ لکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں