اسلام آباد کوہسار پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے تین مطلوب افراد گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) اسلام آباد کوہسار پولیس ٹیم نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے تین مطلوب افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کوتعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوہسار پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تانبے کے تار چوری کرنے میں ملوث چور گینگ کے تین مطلوب افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ملزمان کی شناخت ثناء اللہ، محمد شان اور محمد ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ٹیم نے ان کے قبضے سے تانبے کے تار اور چوری کے آلات بھی برآمد کر لیے جبکہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں