آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اتوار 19 مئی 2024 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کےمطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق جاری کردہ شیڈول کے تحت کل پیر کے روز صبح08:00بجے تا دن13:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،رہاڑہ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال،I-10/4،محمد حسین سٹیل،فضل گھی،جی او آر،انڈسٹریل۔

1،نیو پی ٹی این،بنی،ہولی فیملی،کٹاریاں،امین ٹائون،محمدی چوک،خیابان سر سید،I-14/3،NDC-1،I-10/3آٹو ورکشاپ،PTCL I-9،I-10/2، نیو ایکسچینج،یو فون I-9،فضل گھی I-9،SES I-9،NDC-2،نیسکام،اسلامک یونیورسٹی،سوہان،فیض آباد ہائوسنگ سوسائٹی،I-8/4،اتھال،شاہ پور،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی، بھارہ کہو۔

(جاری ہے)

I&II فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،فیض آباد، آفیسر کالونی،فضاہیہ،مسلم ٹائون،سروس روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،ڈاکٹر ٹائون،سواں گارڈن۔

II،میجر ریاض منظور،لالہ زار،جھاورا،شاہ جیون،قائد اعظم،دھمیال،لالکڑتی،یو سی لکھن،گلشن سعید،کینٹ،قاسم بیس، فیڈر، چکوال سرکل،ساغر پور، عبداللہ پور، سی ڈبلیو او،دھڑنکہ،بڈھیال فیڈرز،جہلم سرکل،عباس پور،F-7کچہری،ٹھاکرہ،گلیانہ،اسلام پورہ فیڈرز اور گردونواح کی بجلی کی سپلائی معطل رہے گئی۔مزید براں جی ایس او سرکل کے 132KVگرڈ اسٹیشن منہاسہ کے پاور ٹرانسفارمرT-2کا لوڈ بس کپلر کے ذریعے پاور ٹرانسفارمر T-1پر شفٹ کیا جائے گا ا۔

اسی طرح 20مئی سے25مئی تک دھیر کوٹ،چمن کوٹ،دانہ ایکسپریس،دھیلہ،گوجر کوہالہ،سوہاوہ منہاسہ،نمبل،بیروٹ کاظمی فیڈرز پر ضرورت کے تحت وقفے وقفے سے گھنٹے کی بنیاد پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں