اسلام آباد پولیس نے ڈاکوکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا

پیر 20 مئی 2024 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) اسلام آباد پولیس نے 20مقدمات میں چالان یافتہ ڈاکوکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے ریکوری کے لئے جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی اور اس دوران گرفتار ڈاکو مبین بہادر علی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ڈاکو کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ۔ملزم ڈکیتی کے 20سے زائد مقدمات میں ملوث ہے جسے تھانہ کورال پولیس نے گرفتار کیا ۔زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں