صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پیر 20 مئی 2024 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے اسلام، قران اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا، وہ ایک باحکمت، جرات مند اور بابصیرت رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں