این پی او کا قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر میں تکنیکی معاونت کے پروگرام کا انعقاد

پیر 20 مئی 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او )قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر میں تکنیکی معاونت کے پروگرام کا انعقاد کرکے اس شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ این پی او ذرائع کے مطابق این پی او نے ایشیائی پیداواری تنظیم (اے پی او) ٹوکیو، جاپان کے تعاون سے جواہرات کے شعبے کے لئے تکنیکی معاونت کا پروگرام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز اینڈ جیولری انسٹی ٹیوٹ، تھائی لینڈ کے ماہرین کے ساتھ جواہرات کی شناخت، سرٹیفیکیشن، کاٹنے اور پالش کرنے کی تکنیکوں پر توجہ مرکوز کرنے والی مشاورتی ورکشاپس کا انعقاد کرکے اس شعبہ کی استعداد بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ تکنیکی معاونت کے پروگرامز کا انعقاد پشاور، گلگت، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں کیا گیا۔ان ورکشاپس کا مقصد علم کے تبادلے اور مہارت کی ترقی کے ذریعے اس شعبہ سے مختلف شراکت داروں کی صلاحیت کو بڑھانا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں