پی آئی اے کی پروازیں وزرات خارجہ کے شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں،ترجمان پی آئی اے

بدھ 22 مئی 2024 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پی آئی اے کی پروازیں وزرات خارجہ کے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں پر پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے مہیا کردہ لسٹ کے مطابق طلباء کو بورڈنگ جاری کئے جاتے ہیں،ہر پرواز سے قبل کئی ہزار طلباء ائیرپورٹ پر چیک ان کائونٹرز پر اکٹھے ہوتے ہیں، طالب علموں کی وطن واپسی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے مگر مروجہ طریقے کو اپنانا اور نظم و نسق برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام طالب علموں سے گزارش ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق پاکستانی سفارتخانہ سے رابطہ رکھیں اور اپنی اپنی پرواز کا شیڈول حاصل کریں ۔پی آئی اے کی گزشہ روز 2 پروازیں آپریٹ ہوئیں اور بدھ کیلئے 4 پروازیں شیڈول ہیں جبکہ مزید پروازوں کا شیڈول بھی مرتب کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں