اسلام آباد پولیس نے رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

جڑواں شہروں میں خواجہ سرائوں کے ’’ گرو‘‘ سے مدد طلب کرلی ،حملہ آور باڈی لینگویج سے خواجہ سرا نہیں لگتے ہمیں بدنام کرنے کیلئے پلاننگ کی گئی ، خواجہ سرا نایاب علی

بدھ 22 مئی 2024 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کا دائر ہ کار وسیع کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں خواجہ سرائو ں کے ’’ گرو‘‘ سے مدد طلب کرلی ہے جبکہ خواجہ سرا کمیونٹی کی عہدیدار نایاب علی کا کہنا ہے کہ رئوف حسن پر حملے کی ویڈیو دیکھی ہے حملہ آور خواجہ سرا نہیں لگتے ہماری کمیونٹی کو بدنام کرنے کیلئے پلاننگ کی گئی ہے حملہ آور افراد کی باڈی لینگویج بھی خواجہ سرائوں جیسی نہیں ہے ہم اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں جو بھی معلومات چاہیے ہونگی ہم فراہم کرینگے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رؤف حسن پر حملیکا مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں