وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ہائوسنگ اتھارٹی کا دورہ

بدھ 22 مئی 2024 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سینئر ایڈوائزر کی سربراہی میں وفاقی محتسب کے افسران پر مشتمل معائنہ ٹیم نے بدھ کوفیڈرل گورنمنٹ ہائوسنگ اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اقبال، انتظامیہ او ر دیگر افسران نے ٹیم کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی ظفر اقبال نے وفاقی محتسب ٹیم کومختلف پروجیکٹس جی14،ایف 14، ایف12، گرین انکلیو I، گرین انکلیوII (سکائی گارڈن) اور دیگر اپارٹمنٹس پروجیکٹس بارے بریفنگ دی اور ہائوسنگ اتھارٹی کے مکمل شدہ اور جاری پروجیکٹس سے آگاہ کیا۔

وفاقی محتسب معائنہ ٹیم نے ہائوسنگ اتھارٹی کے مختلف ونگز کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل کی کوششوں، ہائوسنگ اتھارٹی کے ایڈمٹنگ سیکشن اور فیسیلیٹیشن سینٹر میں پبلک سروسز کے انتظامات کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں