مجسٹریٹ صدر زون کا تھانہ ترنول کی حدود میں واقع مختلف مارکیٹوں کی چیکنگ ،چھ دکاندار گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول کی حدود میں واقع مختلف مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش،دودھ ، دہی،سبزی، فروٹ، تندور اور گروسری سٹورز کی چیکنگ کی ۔

(جاری ہے)

سبزی و فروٹ اور اشیاء خوردونوش اور تندورز کی چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش اور سبزی و فروٹ، روٹی نان فروخت نہ کرنے اور ریٹ لسٹ کو آوازں نہ کرنے والے 6 دوکانداروں کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا۔شہریوں کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ محترک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں