نیپرا نے ڈسکوز کے آئندہ مالی سال کے لئے بجلی کی خریداری کی قیمت کے تعین کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی

جمعرات 23 مئی 2024 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کے مالی سال 25-2024 کے لئے بجلی کی خریداری کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت چئیرمین نیپراوسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی جس میں سی پی پی اے جی نے مالی سال 25-2024 میں پاور پرچیزپرائس کے تخمینے کے حوالے سے نیپرا میں رپورٹ جمع کروائی جو کہ ڈسکوز کی ٹیرف کا حصہ بنے گا،سی پی پی اے جی ڈسکوز کی جانب سے پاور پروکیور کر رہاہے۔

ترجمان نیپرا نے بتایا کہ سی پی پی اے جی نے اپنی رپورٹ میں اتھارٹی کے غور کے لئے 7 تجاویز پیش کی ہیں، صارفین پر اس کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اتھارٹی نے اس معاملےپر عوامی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔اتھارٹی اسٹیک ہولڈرز کی آراکو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے پر فیصلہ کرے گی،پاور پرچیز پرائس کے بارے میں اتھارٹی کے فیصلے سے وفاقی حکومت کو یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کے ساتھ ڈسکوز کے مارجن پٹیشنز کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا جس کے لیے پہلے ہی کارروائی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں