وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت دورہ کویت کے حوالہ سے اہم مشاورتی اجلاس

ہفتہ 25 مئی 2024 14:53

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت دورہ کویت کے حوالہ  سے اہم مشاورتی اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروباری منصوبوں کے امکانات اور دو طرفہ تعاون کے لئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد مشترکہ وزارتی کمیشن کے تحت کویت کا دورہ کرے گا، اس دورے میں کویت کے وزیر اعظم، خارجہ، توانائی اور پٹرولیم کے وزراء سے پاکستانی وفد کی ملاقات متوقع ہے جبکہ کویت کے وزیر تجارت میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

دورے میں دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت دورہ کویت کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس میں ضروری امور کو حتمی شکل دی گئی،اس موقع پروفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین اعتماد سازی کے فروغ سے ملکی معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملک بھر کی صنعتوں کو فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور تجارت و سرمایہ کاری کی وزارت کے اشتراک سے دورہ کویت کو زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کویت کے دورے کے دوران پاکستان سے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی بالخصوص ہیلتھ پروفیشنلز اور سکلڈ لیبر کو مواقع کی فراہمی پر پیش رفت ہوگی، اسی طرح بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر نجی شعبے کے ذریعے پاک کویت تعاون میں اضافہ کریں گے، ڈیری فارمنگ، میٹ پراڈکس، رائس و دیگر اشیائے خوردونوش کے لئے پاکستان کی ایکسپورٹ کمپنیوں کو آن بورڈ لیں گے تاکہ تیز تر اقدامات کے ذریعے آگے بڑھا جا سکے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ دورہ کویت سے باہمی اشتراک، اقتصادی امور میں بہتری اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس کے لئے متعلقہ اداروں کو بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیاری کے ساتھ شریک ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین اعتماد سازی کے فروغ سے ملکی معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملک بھر کی صنعتوں کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کویت میں پاکستان کے سفیر بھی اس دورے کے حوالے سے آن بورڈ ہیں اور انہوں نے کویت حکام سے تمام ضروری انتظامی امور طے کر لیے ہیں۔ اس مو قع پرسمندر پارافرادی قوت، داخلہ، اکنامک افئیر ذویژن،تجارت اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ افسران نے اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے دورہ کویت کے حوالہ سےبریفنگ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں