سیکٹر ایف۔14اور ایف ۔15کی حتمی الاٹمنٹس کے لیے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کیاجائے گا،ڈائریکٹر جنرل ظفر اقبال

پیر 27 مئی 2024 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ ) ظفر اقبال نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف۔14اور ایف ۔15کی حتمی الاٹمنٹ پالیسی پر معزز عدالت کے حکم کی روشنی میں مکمل عمل درآمد کیاجائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ ) ظفر اقبال نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سیکٹر ایف۔

14اور ایف ۔15 کی الاٹمنٹ پالیسی کی بابت کیس پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں بحث مکمل ہوچکی ہے اور حتمی سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ آئندہ چند یوم میں سنا دیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ الاٹمنٹ پالیسی کیس کو حقیقی انداز میں پیش کرنے کے لیے وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ ،سیکرٹری ہائوسنگ ،سٹیرنگ کمیٹی اور ایگزیکٹو بورڈ کی بھرپور معاونت پر ان کا شکر گذار ہوں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں الاٹیز کا صبر اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی پر اعتماد کا اظہار بھی قابل ستائش تھا ۔انہوں نے کہاکہ اتھارٹی اپنے الاٹیز کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے الاٹمنٹ پالیسی کے محفوظ فیصلے کے اعلان کے ساتھ ہی اس پر برق رفتاری سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔\395\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں