منشا پاشاکادٴْنیا بھر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین

منگل 7 اپریل 2020 13:33

منشا پاشاکادٴْنیا بھر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) اداکارہ منشا پاشا نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے پوری دٴْنیا کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اٴْن کے ساتھ اٴْن کی بہن ڈاکٹر حنّا بھی موجود ہیں۔منشا پاشا نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ اس وقت میری بہن برطانیہ میں ہے اور وہ ایک ڈاکٹر ہے اور یہ سوچ کر ہی میں کافی پریشان ہوں۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ واقعی میں حیران کن اور بہادری کی شاندار مثال ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں