فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی

بدھ 24 اپریل 2024 14:55

فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف  کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی 29اپریل کو منائی جائے گی۔ منور ظریف 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین منیر ظریف کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوقن میلے دی، منجی کتھے ڈاہوا ں، دامن اور چنگاری، چکر باز، ہمراہی، بد تمیز، نوکر و و ہٹی دا وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے معروف اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ر نگیلا اور منور ظریف کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت بن گئی انہیں کامیڈین ہیروکا خطاب بھی ملا۔ منور ظریف نے 36سال عمر پائی اور 29اپریل 1976ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ منور ظریف مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے مداح خراج تحسین پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں