پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش

ہفتہ 18 مئی 2024 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

Annecyپریمئیر سے پہلے بات کرتے ہوئے دی گلاس ورکر کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ انہوں نے یہ سفر 10 سال پہلے 2014 میں شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کریگی۔اس حوالے سے دی گلاس ورکر کے پروڈیوسر خضر ریاض نے کہا کہ بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے فلم کو تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم دی پاکستانی کریسنٹ کلیکٹیو کی پیشکش ہے جسے عالمی سطح پر بہت پریزائی مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں