علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منسٹری آف فنانس اور ہائرایجوکیش کمیشن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 17 جولائی 2018 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منسٹری آف فنانس اور ہائرایجوکیش کمیشن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے، فہیم نے 39 رنز اور خرم نے 12 رنز بنائے، سمیع اور عبداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں منسٹری آف فنانس نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، غفار نے 24 رنز اور اسد نے 19 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ہائرایجوکیش کمیشن نے اسلامک سٹار کو 19 رنز سے شکست دی ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے، رضوان نے 49 رنز بنائے، جیند نے دو کھلاڑی آئوٹ کئے، جواب میں اسلامک سٹار نے مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ اس کاشف نے 17 رنز اور فدا نے 15 رنز بنائے، تنویر نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ آج بدھ کو دو میچز کھیلے جائیں گے کالونی لائنز کا مقابلہ این ٹی ایس سے اور لیڈنگ اے کا مقابلہ یونٹی الیون سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں