قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے کل انڈونیشیاء روانہ ہوگی

بدھ 15 اگست 2018 13:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) 9 رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے کل جمعرات کو انڈونیشیاء روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن لیفٹینٹ جنرل(ر) جاوید اقبال کے مطابق ایونٹ کیلئی6 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کا انتحاب کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی اور 3 آفیشلزشامل ہیں۔

مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان، شاہ زیب خان اور محمد اقبال شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرہ واسک، انیلا احمد اور سعیدہ شہزادی سدرہ بتول شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ صبا شمیم خواتین کوچ اور اختر بٹ بطور منیجر ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کیمپ میں انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ایشیئن گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے توقع ہے کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں