قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے کل انڈونیشیاء روانہ ہوگی

ایشیئن گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گے

بدھ 15 اگست 2018 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) 9 رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے کل جمعرات کو انڈونیشیاء روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن لیفٹیننٹ جنرل(ر) جاوید اقبال کے مطابق ایونٹ کیلئی6 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کا انتخاب کیا ہے ،ْ کھلاڑیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی اور 3 آفیشلزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان، شاہ زیب خان اور محمد اقبال شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرہ واسک، انیلا احمد اور سعیدہ شہزادی سدرہ بتول شامل ہیں۔ اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ صبا شمیم خواتین کوچ اور اختر بٹ بطور منیجر ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کیمپ میں انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ایشیئن گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں