اسلام آباد اکیڈمی ہیڈبال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گا

جمعرات 23 مئی 2019 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) اسلام آباد اکیڈمی ہیڈبال ٹورنامنٹ پرسوں ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری توقیر اسلم نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زرو شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی بہترین 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ سے ایک ایک ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (آج) جمعہ کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے اور فائنل میچ 26 مئی کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں