ملک میں اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کوچنگ کورس سے تائیکوانڈو کے فروغ حاصل ہوگا، صباء شمیم جدون

پیر 14 اکتوبر 2019 15:35

ملک میں اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کوچنگ کورس سے تائیکوانڈو کے فروغ حاصل ہوگا، صباء شمیم جدون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن(شعبہ خواتین ونگ) کی صدر میڈم صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کوچنگ کورس سے تائیکوانڈو کے فروغ حاصل ہوگا اور کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز عامر خان باکسنگ ہال میں اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کوچنگ کورس کی اختتامی تقریب کے بعد خواتین کوچ ناجیہ رسول کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صباء شمیم جدون نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کررکھے ہیں یہ سب پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کی دن رات کوششوں اور کاوشوں کا نیتجہ ہے کہ پاکستان میں اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کوچنگ کورس منعقد ہوا اور ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہمارے مرد اور خواتین کوچز اور خواتین کو سیکھنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوچنگ کورس سے پاکستان میں تائیکوانڈو کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ایرانی انٹرنیشنل کوچ ماسٹر حافظ ماحدوی کی زیرنگرانی ہمارے کوچز اور کھلاڑیوں کو مزید جدید ٹیکنیک سیکھنے کا موقع ملا اوراس کورس سے بہترین نتائج بھی سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز دوسرے کھیلوں کے بھی ہونے چاہئے تا کہ ملک میں دوسری کھیلوں کو فروغ حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے کوچنگ کورس میں ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے انٹرنیشنل ایرانی کوچ ماسٹر حافظ ماحدوی نے کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دی اورکورس میں تمام قومی اداروں اور صوبوں سمیت تائیکوانڈو فیڈریشن کے 15 یونٹس کے 195 کوچز حصہ لیا، تائیکوانڈو اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کوچنگ کورس 7 سے 13 اکتوبر تک جاری رہا اور یہ کورس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں