غلام رسول میموریل فٹ بال کے لئے 18 رکنی ماڈل ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پیر 14 اکتوبر 2019 15:40

غلام رسول میموریل فٹ بال کے لئے 18 رکنی ماڈل ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ماڈل ٹاؤن کلب نے غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 18 رکنی ماڈل ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویر احمد نے غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 16 رکنی ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ عثمان یامین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سمیع عزیزی نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں عثمان اسلم، ملک نواز، بشارت، عبداللہ، عمار، محمد معیظ، عاصم سجاد، محمد عمیر، شہباز، مان خان، فہد، محمد جلال، جواد اور شازیب شامل ہیں جبکہ اقبال حسین(دیر) اور محمد صدیق بنگش کو بالترتیب منیجر اور کوچ مقرر گیا ہے۔

اسسٹنٹ کوچ کے فرائض زبیر عمر انجام دیں گے۔ ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب اپنا پہلا میچ فیڈرل کلب کے خلاف آج منگل کو قائد اعظم گرائونڈ میں کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں